بے وقوف لوگوں سے فاٸدے کی بات کرنا بھی بے وقوفی ہے

 

 بے وقوف لوگوں سے فاٸدے کی بات کرنا بھی بے وقوفی ہے







جرمنی کی ایک جیل میں قیدیوں کے ساتھ بہت ہی سخت طریقے سے پیش آیا جاتا تھا۔اسی جیل میں ایک قیدی تھا جس کا نام Johan bread تھا اور اسے بہت لمبے عرصے کے لئے قید کی سزا دی گئی تھی۔جیل کے گھرانوں کا معاملہ اس قیدی کے ساتھ مختلف تھا وہ اس کے ساتھ نرمی اور احترام سے پیش آیا کرتے تھے۔باقی قیدی بہت حیران ہوتے تھے۔

یہاں تک کہ سب نے یہی گمان کر لیا کہ Johan جیل والوں کا ایک ایجنٹ ہے اور وہ ہماری باتیں ان تک پہچاتا ہے۔اس لئے نگران اس کے ساتھ برا سلوک نہیں کرتے۔دوسری طرف  Jahanہمیشہ قسمیں کھا کھا کر انہیں یقین دلاتا تھا کہ وہ صرف اور صرف ان کی طرح کا ایک قیدی ہے اور جیل کے نگرانوں کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں۔مگر باقی قیدی اس کی بات کو جھوٹا سمجھتے تھے اور کہتے تھے کہ اگر تم جاسوس نہیں ہو تو پھر ہمیں اس بات کا سبب بتاؤ جس کی وجہ سے نگران تمہارا احترام کرتے ہیں اور تمہارے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آتے ہیں۔
کو انہیں سچ بتانے کے سوا کوئی راستہ دکھائی نہ دیا،اس نے سب قیدیوں کو جمع کیا اور ان سے پوچھا،تم لوگ اپنے ہفتہ وار خطوط میں کیا لکھتے ہو؟سب نے کہا ہم ان نگرانوں کی سختی،اپنی ان سے نفرت اور ان معلون نگرانوں کے اپنے اوپر ڈھائے جانے والے ظلم کو لکھتے ہیں۔Johan مسکرایا اور کہا مگر میں اپنی بیوی کو لکھے جانے والے اپنے ہفتہ وار خطوط کی آخری سطور میں نگرانوں کے حسن سلوک کے بارے میں لکھتا ہوں حتی کہ بعض نگرانوں کے نام لکھ کر ان کی تعریف بھی کرتا ہوں۔

قیدی Johan کی بات سے بہت حیران ہوئے۔ان میں ایک نے بہت غصے سے کہا!اس سب کا تمہارے ساتھ اچھے سلوک کا کیا تعلق ہے؟حالانکہ تم نگرانوں کے ظلم سے واقف ہو۔
او عقلمندو!ہمارے خطوط جیل سے اس وقت تک باہر نہیں جاتے جب تک نگران انہیں پڑھ نہ لیں،وہ لکھی جانے والی ہماری چھوٹی بڑی بات ہے آگاہ ہوتے ہیں،وہ تم لوگوں کی نفرت کے بارے میں بھی جانتے ہیں۔

“اب تم لوگ اپنے خطوط لکھنے کا طریقہ بدلو پھر دیکھو کیا ہوتا ہے؟اگلے ہفتے سے قیدی بہت حیران ہوئے کہ نگرانوں کا سلوک Johan سمیت تمام قیدیوں کے ساتھ بہت ہی برا ہو گیا۔Johan بہت حیران ہوا اور سب قیدیوں کو جمع کر کے پوچھا کہ تم لوگوں نے اپنے خطوط میں کیا لکھا تھا؟
سب نے کہا:”ہم لوگوں نے یہ لکھا تھا کہ Johan
نے ہمیں ایک نیا طریقہ بتایا ہے کہ کس طرح نگرانوں کو دھوکہ دیں اور ان کا اعتماد اور رضا حاصل کرنے کیلئے اپنے ہفتہ وار خطوط میں ان کی جھوٹی تعریفیں کریں۔“

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

غریبوں کی سنی گئ حکومت نے بجلی کے بلوں میں بڑا ریلیف دینے کا اعلان کر دیا

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی طالبات کی 5500 نازیبا ویڈیوز سکینڈل کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی

پاکستان اور ایران کی ہڑتال