غریبوں کی سنی گئ حکومت نے بجلی کے بلوں میں بڑا ریلیف دینے کا اعلان کر دیا
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی کے بھاری بل آنے کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بجلی کے بھاری بِلوں کے معاملے پر میں نے کل وزیر اعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں وزارت بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے بریفنگ لی جائے گی اور صارفین کو بجلی کے بِلوں کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی بھی مہنگائی کے خلاف بول پڑے۔ انہوں نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام بجلی کے بھاری بلوں پر پھٹ پڑےہیں ۔
25 ہزار تنخواہ والے کو 45 ہزار بل آ رہا ہے ، عابد شیر علی نے مزید کہا پنکھے چلانے والے کا بل 35 ہزار آ رہا ہے۔بجلی کے بلوں کا ادا کرنا عام آدمی کے بس میں نہیں رہا ہے ، عابد شیر علی نے کہا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر جو ٹیکسز لگائے ہیں بلوں وہ فوری واپس لیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں بجلی 8 روپے یونٹ ملی تھی۔نگران حکومت کو بجلی کے ٹیکسوں میں اضافہ واپس لینا پڑے گا۔نوازشریف دور میں ڈالر 105 روپے تھا،عابد شیرعلی نے کہا کہ ملک میں خانہ جنگی کو ہوا دی جا رہی ہے،ہم مزدوروں اور شہریوں کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے۔واپڈا ملازمین سب سے بڑے ڈاکو ہیں۔کمپنیوں کے ساتھ مل کر مزاکرات کرنا پڑیں گے۔
کپیسٹی چارجز کا خاتمہ ضروری ہے، واپڈا 30 کے بجائے 40 دنوں کا بل بھجوا رہا۔۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے بعد بھاری بلز اور ٹیکسز نے عوام کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کر دیا ہے، ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں عوام بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔ ملک کے بیشتر چھوٹے بڑے شہروں میں مہنگی بجلی کے خلاف تاجروں کی جانب سے مظاہرے کیے جا رہے ہیں،جس میں حکومت سے بجلی کے بلوں میں شامل اضافی ٹیکس اور بجلی کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت کو کم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
کئی مقامات پر مظاہرین نے بجلی کے بلوں کو نذر آتش کیا گیا ، احتجاجی مظاہروں میں خواتین بھی شریک ہو رہی ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملک بھر میں جاری احتجاج میں آنے والے دنوں میں شدت آ سکتی ہے۔یہاں پے نہ صرف لوکل عوام بلکہ سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بھی نگران حکومت سے عوام کو ریلیف دینے کی اپیل کی جا رہی ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں