گرمیوں میں مردو خواتین اپنی جلد کی حفاظت کیسے کریں۔
گرمیوں خاص طورپر مون سون کےموسم میں خواتین اور مردحضرات خود کو جلد کی بیماریوں سے کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق کسی بھی دوسرے موسم کے مقابلے میں مون سون کے موسم میں انفیکشنز کے ہونے کا خطرہ دو گنا ہوجاتا ہے جس کی وجہ ہوا میں نمی کی زیادہ مقدار کا بیکٹیریا اور انفیکشن کے جنم میں مدد دینا ہے۔
مون سون موسم کے دوران پیدا ہونے والی بیماریوں میں موسمی زکام، ملیریا، ٹائیفائیڈ، ڈینگی بخار، ہیضہ اور ہیپاٹائٹس اے (پیلا یرقان) سرفہرست ہیں۔
ان سب میں سے زیادہ وبائی زکام، ہیضہ اور جِلدی بیماریاں بچوں اور بڑوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مون سون کے دوران عام روٹین سے ہٹ کر ہر فرد کو اپنی مجموعی صحت و صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے، اس سے ناصرف بخار، پیٹ کی بیماریوں اور انفیکشنز سے بچا جا سکتا ہے بلکہ جِلد کو بھی کیل مہاسوں اور پوڑے پِھنسیوں سے بچانے میں مدد ملتی ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مون سون موسم نارمل اور خشک جلد والے لوگوں کے لیے اتنا خطرناک ثابت نہیں ہوتا جتنا کہ چکنی جِلد والےلوگوں کے لیے، اس موسم میں جنہیں ایکنی کی شکایت پہلے سے ہو وہ مزید پریشان نظر آتے ہیں جبکہ صاف اور خشک جِلد والے بھی مخلتف جِلدی انفیکشنز میں گھِرے نظر آ تے ہیں۔
ماہر ین کا کہنا ہے کہ اس موسم کے دوران بیمار ہونے سے پچنے کے لیے سب سے پہلے تو اپنے گھر کو مکھیوں سے صاف رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں، اور اپنی صاف ستھرائی کے لیے کم از کم دن میں 2 سے 3 بار نہانا چاہیے، بار بار ہاتھوں اور چہرے کو دھونا چاہیے تاکہ جراثیم سے بچا جا سکے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مون سون میں جِلدی امراض سے بچاؤ کے لیے چکنی جلد والے افراد کو دن میں 2 سے 3 بار سیلیسائیلک ایسڈ والے محلول سے اپنا چہرہ دھونا اور نہانا چاہیے۔
مون سون کے دوران چہرے کو ایکنی سے بچانے کے لیے برف سے چہرے پر مساج کریں، جب تک مون سون کا موسم رہے اس عادت کو نہ چھوڑیں
خود کو پر سکون رکھنے کی کوشش کریں اور پانی زیادہ سے زیادہ پئیں ۔
جسم کا درجہ حرارت بڑھنے سے جلد کے مسام اضافی تیل خارج کرنے لگتے ہیں، اس دوران کیفین والے مشروبات جیسے کہ چائے، کافی، کاربونیٹڈ واٹر اور مسالے والی غذاؤں سے اجتناب کریں۔
کھلے مساموں کو بند کرنے کے لیے جراثیم کُش پھٹکری کا پانی بنا کر چہرے اور جسم کے دانوں سے متاثرہ حصوں پر لگائیں۔
خشک جلد والے افراد گھر سے باہر جاتے ہوئے کسی اچھے اور کم چکناہٹ والے موسچرائزر کا استعمال کر سکتے ہیں جبکہ آئلی اسکن والے ایلویورا جیل لگا سکتے ہیں ۔
آئلی اسکن والے افراد مون سون کے دوران کسی بھی قسم کی بے بی کریم یا موسچرائزنگ لوشن سے اجتناب کریں، میک اپ کم سے کم لگائیں اور جِلد کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے بار بار دھوئیں اور خشک رکھنے کی کوشش کریں۔
خطرناک ثابت ہو سکتا ہے لہٰذا اس دوران کوئی اضافی باڈی لوشن یا مچھر بھگانے والے لوشن کے استعمال سے اجتناب کریں۔
یاد رکھیں اس موسم میں کوئی بھی سخت یا زیادہ کیمکل پر مبنی بیوٹی پروڈکٹ اسکن پر ریش، لال دانوں یا جِلدی انفیکشن کا سبب بن سکتی ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں