نہار منہ پانی پینے کے فائدے.Benifit of drinking water with Empty stomatch

   



Picture credit goes to: Mayu water


جب بھی ہم میں سے کوٸی شخص ڈاکٹر کے پاس کسی بھی شکایت کے ساتھ جائے تو سارے ڈاکٹر ایک جملہ زیادہ بولتے ہیں ’پانی زیادہ پئیں‘ ضرور بولتے ہیں آج کے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو صبح نہار منہ پانی پینے کے فاٸدے بتا ٸیں گے ناظرین پانی پینا بےشمار فوائد کا حامل ہے، اگر کہا جائے کہ گرم پانی پینا جسمانی صحت کے لیے دوا کی حیثیت رکھتا ہے تو ایسا کہنا غلط نہ ہوگا، گرم پانی پینے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں یہ جاننا ظروری ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق انسانی جسم کا 60 فیصد سے زائد حصہ پانی پر مشتمل ہے جس میں دماغ اور دل کا 73 فیصد حصہ پانی ہے، انسانی جسم کے لیے پانی کی مناسب مقدار نہایت ضروری ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنی مجموعی صحت سمیت خوبصورتی میں بھی اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے روزانہ کی بنیاد پر نہار منہ، ناشتے سے قبل 4 سے 6 گلاس نیم گرم پانی پینا معمول بنا لیں۔

دوسری جانب جاپانی طبی ماہرین کے مطابق نہار منہ گرم پانی پینا اگر معمول بنا لیا جائے تو اس کے نتیجے میں شدید سر درد ، ہائی بلڈ پریشر، خون کی کمی، جوڑوں کا درد، دل کی دھڑکن کا ایک دم تیز یا آہستہ ہوجانا، مرگی کاعلاج ،  پیٹ کی چربی، کولیسٹرول، شدید کھانسی، بے چینی، دمہ، کالی کھانسی، رگوں میں چربی جم جانے کے سبب خون کے بہاؤ میں رکاوٹ، معدے کی تیزابیت، بھوک کم لگنا اور ہر بیماری جو آنکھ کان گلے سے متعلق ہو اُس کا علاج گرم پانی سے کیا جا سکتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ 6 سے 8 گھنٹے کی نیند کے بعد اگر کم از کم ایک یا دو گلاس نہار منہ گرم پانی پی لیا جائے تو اس سے بدن میں پانی کی کمی دور ہوجاتی ہے، ناشتے سے قبل 4 سے 6 گلاس نیم گرم پانی پینے سے مزید فوائد حاصل ہوتے ہیں، صبح اٹھتے ہی چائے یا کافی کے استعمال کے بجائے گرم پانی پینا چاہیے۔

نہار منہ گرم پانی پینے سے جسم پر مرتب ہونے  والے حیرت انگیز فوائددرج ذیل ہیں:

نہار مُنہ نیم گرم پانی جہاں بلا وجہ بھوک نہیں لگنے دیتا وہیں یہ جسم کی اضافی چربی کو پگھلانے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے، یہ عمل بڑھا ہُوا وزن کم کرتا ہے جس سے انسان خود کوہلکا پھلکا محسوس کرتا ہے۔

نیم گرم پانی ناصرف آپ کو اسمارٹ بناتا ہے بلکہ اس کا استعمال قبل از وقت بڑھاپے کو بھی روکتا ہے۔

گرم پانی پینا جلد اور بالوں کی صحت کو برقرار رکھنے کا بھی ایک حیرت انگیز طریقہ ہے۔ 

نہار مُنہ نیم گرم پانی سے میٹا بولزم کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، زیادہ پانی پینے سے بلا وجہ بھوک لگنے کی عادت ختم ہوجاتی ہے، اس عادت سے کھانوں کے درمیان آپ کو فالتو کانے کی ضرورت بھی نہیں پڑتی۔

پانی کی کمی کا شکار اکثر افراد قبض کا شکار بھی رہتے ہیں، ایسے افراد اگر  گرم پانی کا استعمال کریں تو اس سے ایک جانب تو ہاضمے میں مدد ملتی ہے اور دوسری جانب قبض کا بھی خاتمہ ہوتا ہے

ماہرین کے مطابق انسانی دماغ 73 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے اسی لیے پانی کی وافر مقدار دماغ کے لیے بہت ضروری ہے، اگر صبح کے وقت 4 سے 6 گلاس نیم گرم پانی پی لیا جائے تو دن کی شروعات ہی صحت کے لیے مثبت ہوتی ہے۔

رات کو گہری نیند سے جسم کی ٹوٹ پھوٹ دور ہوجاتی ہے گویا بدن اپنی مرمت آپ کرتا ہے، سوتے وقت جسم سے زہریلے مرکبات بھی خارج ہوتے رہتے ہیں، صبح بیدار ہوتے ہی پانی پینے سے جسم سے زہریلے مرکبات خارج ہونے کا عمل تیز ہوجاتا ہے، دماغ کے علاوہ پانی پھیپھڑوں اور گردوں کی کارکردگی بھی بہتر بناتا ہے۔

اگر آپ روزانہ ورزش کرنے کے عادی ہیں اور پٹھوں کے اکڑ جانے کی شکایت کا سامنا کر رہے ہیں تو اپنی روٹین میں گرم پانی شامل کر لیں، یہ عادت جسم میں موجود اہم اعصابی نظام کو فعال کرنے میں مدد دیتی ہے جس سے تناؤ میں کمی آتی ہے۔

ایک تحقیق میں بتایا کیا گیا ہے کہ گرم پانی یا دودھ پینے سے ذہنی اور اعصابی تناؤ میں نمایاں کمی آتی ہے۔

نہار مُنہ نیم گرم پانی پینے سے میٹا بولزم غذا کو طاقت میں تبدیل کرنے کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، اس طرح انسانی صحت بھی مستحکم رہتی ہے۔

سارا دن کھانے سے ہمارے جسم میں چکنائی اور زہریلے مادے جمع ہو جاتے ہیں لہٰذا روزانہ صبح کے وقت گرم پانی پینے سے گردے کے زہریلے مادوں اور چربی کے ذخائر کو پیشاب کی نالی کے ذریعے آنتوں میں خارج کرتا ہے۔

یہ ہمارے خون کی گردش کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے، گرم پانی آپ کے جسم کو تپش دیتا ہے اور جسم میں خون کے بہاؤ میں مدد کرتا ہے، خون کی بہتر گردش بلڈ پریشر کو کم اور دل کی بیماری کا خطرہ کم کر سکتی ہے۔

نہار مُنہ پانی پینے کا صحیح طریقہ:

روزانہ صبح اُٹھتے ہی کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے 4 سے 6 گلاس نیم گرم پانی (اتنا گرم کہ زبان نہ جلے اور پینے میں آسانی ہو) پی لیں اور اگر چار یا چھے گلاس پانی پینا مشکل ہو تو شروع میں یہ عادت 1 گلاس سے شروع کریں اور آہستہ آہستہ پانی کی مقدار کو بڑھا کر اسے چار گلاسوں پر اور پھر چھے گلاسوں پر لے آئیں۔

پانی پینے کے بعد آدھے گھنٹے تک ناشتہ نہ کریں اور نہ ہی کُچھ کھائیں، 30 سے45 منٹ کے بعد اپنے معمول کا ناشتہ کریں اور سارا دن معمول کے مطابق نیم گرم پانی ہی پیتے رہیں۔

صبح کے ناشتے کے بعد، دوپہر اور رات کے کھانے کے بعد 2 گھنٹے تک کُچھ مت کھائیں اور نہ ہی کُچھ پیئں، 2 گھنٹے بعد نیم گرم پانی کا 1 گلاس پئیں، اس سے صحت پرہونے والےاحیرت انگیز فوائد سے آپ خود حیران رہ جائیں

اگر آپ کے لٸیے ہمارا یہ آرٹیکل فاٸدہ مندثابت ہوا ہے تو ایک اچھا Review دیں تاکہ ہم مزید اس طرح کے آرٹیکل آپ کے لٸے لکھتے رہیں۔

شکریہ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

غریبوں کی سنی گئ حکومت نے بجلی کے بلوں میں بڑا ریلیف دینے کا اعلان کر دیا

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی طالبات کی 5500 نازیبا ویڈیوز سکینڈل کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی

پاکستان اور ایران کی ہڑتال